گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 4 ماہ کے دوران 18 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.40 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو110.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.40 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو93.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اکتوبرمیں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 28.98 ملین ڈالررہا جوستمبرمیں 26.04 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 25.02 ملین ڈالرتھا۔مالی سال2022 میں گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 326.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا