ِملکی صرافہ مارکیٹوںمیں ایک ہفتے کے دوران دس گرام سونا1لاکھ40ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی (کامرس ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں ایک ہفتے کے دوران دس گرام سونا1لاکھ40ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ61ہزار300روپے سے بڑھ کر1لاکھ63ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح1715روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ38ہزار288روپے سے بڑھ کر1لاکھ40ہزار 3روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا39ڈالر مہنگا ہو گیااور فی اونس سونے کی قیمت1759ڈالر سے بڑھ کر1798ڈالر پر جا پہنچی ۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کم ہو ئیں ۔