یومِ پاکستان پر امریکی صدر جوبائیڈن کا صدر مملکت عارف علوی کو خط

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) امریکی صدر جو بائیڈن کا یومِ پاکستان پر صدر پاکستان کے نام خط۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صدرِ پاکستان عارف علوی کو خط لکھا ، جس میں یوم پاکستان پر صدر مملکت کو مبارکباد دی گئی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکا پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے اور مشترکہ چیلنجز کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔
امریکی صدر کے یوم ِپاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط کے حوالے سے صدر پاکستان نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈ ن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ مملکت عارف علوی اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی پارٹنر شپ کا ایک واحد گول ہے، جو علاقائی امن اور خوشحالی کا ہے۔ امریکا اور پاکستان افغانستان میں امن بحالی کے لیے کاوش جاری رکھیں گے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ امریکی پاکستان کے ساتھ کویڈ 19 اورموسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے بھی کام جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں