معروف اداکار ببرک شاہ کا چار سال کا بیٹا پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

میرے تمام بیٹوں میں سے یہ سب زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔ببرک شاہ کی بیٹے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار ببرک شاہ کا چار سال کا بیٹا پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔شوبز شخصیات نے ببر ک شاہ کے بیٹے کی نا گہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے م طابق پاکستانی فلموں کے معروف اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا زاویار ببرک پانی کی ٹینکی میں گر گیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

زاویار ببرک کو نیسپاک واپڈا ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔اداکار ارباز خان، جہانگیر خان جانی، شاہد خان، محمد حسین سواتی، خوشبو ، مہک نور ، رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد، ہدایتکار پرویز کلیم، الطاف حسین، ناصر ادیب ، اشفاق کاظمی ،نعمان اعجاز،ہمایوں سعید،افتخار ٹھاکر،روبی انعم،رابی پیرزادہ،شبنم مجید، لاشانہ، ماہ نور نے ببرک شاہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

جبکہ اداکار کی جانب سے بھی یہ افسوسناک خبر فیس بک پر شئیر کی گئی۔ببرک شاہ نے ایک پوسٹ میں بیٹے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا ’ میرے تمام بیٹوں میں سے یہ سب زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔اداکار ببرک شاہ نے دعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔