ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں: رابی پیرزادہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کل مرد عورتوں کی نقل کر رہے ہیں اور عورتیں رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں اور ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈانسنگ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کے وائرل ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں‘۔

رابی نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہئیں اور جو ہمارا معاشرہ خراب کر رہی ہیں ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں، جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک لیول پر لے جاتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں، ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کیلئے زہریلا کر رہے ہیں۔