پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کے مابین 9 دسمبر کو میچ کھیلا جائے گا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کے مابین 9 دسمبر کو میچ کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ کی بھرپور تفریح کیلئے انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کا آغاز کردیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرچکے ہیں۔

اس دوران انہیں کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی اور انتظامی امور بارے بریفنگ دی گئی تھی۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کا روایتی انداز میں بھرپور استقبال کریں گے۔موٹر ٹریفک پلان تشکیل دیکر روٹ کو مکمل کلیئر کریں گے۔پی سی بی کو کرکٹ میچز کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائے۔بعدازاں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے روٹس کا بھی دورہ کیا۔