بھارتی ہٹ دھرمی کی انتہا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) متعصب بھارت نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی، ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت ، پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، نیپال کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان نےپہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا تھا روایتی حریف بھارت کیخلاف 8 دسمبر کو ٹاکرا ہونا تھا، واضح رہے کہ پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ تھا۔