عارف والا، حسن علی کیساتھ مقامی لوگوں کی بدتمیزی ، نامناسب الفاظ کا استعمال کیا

فیلڈنگ کرتے پیسر پر کراؤڈ کی جملے بازی، ایک شخص نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء سیمی فائنل میں آسٹریلین بیٹر کا کیچ چھوڑنا یاد دلایا، نامناسب زبان کا بھی استعمال ہوا جس کے باعث کرکٹر نے آپا کھو دیا اور سٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا

عارف والا (سپورٹس ڈیسک ) عارف والا میں قومی کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد کی جانب سے بدتمیزی اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق حسن علی پی پی ایل کے سلسلے میں عارف والا میچ کھیلنے گئے، فیلڈنگ کرتے حسن علی پر کراؤڈ نے جملے بازی کی، ایک شخص نے حسن کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنا بھی یاد دلایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کہتا ہے کہ تم سکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟ حسن علی کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال ہوا جس کے باعث کرکٹر نے آپا کھو دیا اور سٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیا اور لوگوں کو کرکٹرز کی عزت کرنے کا بھی کہا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ہمارے لوگ بار بار ایک ہی چیز کیوں یاد دلاتے ہیں؟ دوسروں کی غلطیاں بھولانا سیکھیے یہ نہیں کہ دوسرے کی دماغی صحت متاثر کریں، ہم وہ میچ پہلے ہی ہار چکے تھے‘۔
https://twitter.com/acharomattuba/status/1599115523878686720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1599115523878686720%7Ctwgr%5Eff68bc5bbd3795a2e88fccbcdd697480706d8979%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-12-05%2Fnews-3380177.html
عبداللہ نامی صارف نے کہا کہ ’میں حسن کا بہت بڑا فین نہیں ہوں اس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ جتوائے، اس طرح ان کی بے عزتی نا کریں، مجھے معلوم ہے لوگ اس کیچ کو چھوڑنے کے بعد افسردہ تھے لیکن کیا ہم اس کے بعد مزید دو ٹورنامنٹس نہیں ہارے؟‘۔