یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کے نام بڑا اعزاز

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا، مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں