کراچی ائیرپورٹ پر بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

کراچی(بیورو رپورٹ) کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کو بحرین سے آنے والی لڑکی سے نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ایف آئی اے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر موجود ایف آئی اے افسر نے لڑکی سے فون نمبر مانگا ،فون نمبر نہ دینے پر اسے ہراساں بھی کیا۔
واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد مذکورہ ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سب انسپکٹر کو معطل کرکے ایئرپورٹ سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔افسر نے ایئر پورٹ امیگریشن پر فون نمبر نہ دینے پر لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور اس سے پیسوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن سب انسپکٹر کو صوبہ بدر کرنے اور اور محکمانہ کاروائی کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کو کو مراسلہ بھی بھجوائے گا۔اس حوالے سے نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہا ہے کہ میں نے لڑکی کو ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی نمبر مانگا تاہم مٹھائی ضرور مانگی جو کہ ایک مذاق کے طور پر کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں