موٹر سائیکل کی ٹکرلگنے سے پالتو کتا ہلاک،مالکان نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار کو قتل کردیا

سکھر(بیورو رپورٹ) موٹر سائیکل کی ٹکرلگنے سے پالتو کتا مر گیا ،مالکان نے نوجوان پر گولیاں برسا دیں ،موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ،نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ ،معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے منت سماجت جاری ،ا?خری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق سکھرکے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں احمد خروس نامی شخص کی موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے صوبدار جتوئی نامی بااثر شخص کا پالتو کتا مر گیا اطلاع پر کتے کے مالکان صوبدار جتوئی ودیگر افراد نے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے موٹر سائیکل سوار احمد خروس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال سکھر روانہ کرکے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کردی زرائع کے مطابق معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے منت سماجت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ا?خری اطلاع تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں