بھارتی حکومت نے مدارس کے طلباء کیلئے سکالر شپ ختم کر دیں

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور قدم سامنے آیا ہے۔ مودی حکومت نے مدرسوں کے طلبا کیلئے سکالرشپ ختم کردیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی سکالر شپ دی جارہی تھی جسے مودی حکومت کی جانب سے ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16 ہزار 558 طلبا کو چار سے پانچ لاکھ روپے کی سکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔