فیفا ورلڈکپ، برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی

ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ 17 میچز میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی

دوحا (سپورٹس ڈیسک ) سوئٹزر لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ریکارڈ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل نے فیفا ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے تاریخ بھی رقم کردی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برزایل ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جو 2002ء سے 2022ء تک لگاتار 17 گروپ مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔

2002ء اور 2006ء میں برازیل کی ٹیم نے تینوں گروپ میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ 2010ء، 2014ء اور 2018ء میں دو دو میچز جیتے جب کہ ایک ایک ڈرا ہوا۔ رواں سال 2022ء میں بھی برازیل کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 جب کہ دوسرے میچ میں سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔