پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا : جیمز اینڈرسن

ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اورچیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا: برطانوی پیسر

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) انگلش کرکٹر جیمز اینڈریسن کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران 40 سالہ جیمز اینڈرسن نے کہا کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پچ کے معاملے میں اتنا بہتر تجزیہ نہیں دے سکتا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اورچیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملے گا، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرسکتی یا نہیں۔