سندھ میں نمایاں شخصیات کو سول اور صدارتی ایواراڈز سے نوازا گیا

جنگ نیوز

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو سول اور صدارتی ایواراڈز سے نوازا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں گورنر سندھ نے تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی مرحوم، شعبہ فنون و اداکاری میں طلعت حسین، شعبہ خدمات عامہ میں مرحومہ سسٹر روتھ فاؤ، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر خالد محمود اور سبینہ مہتاب کھتری اور شعبہ انسان دوستی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر عدنان علی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا ۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں شعبہ فنون و اداکاری میں سکینہ سموں، شعبہ فنون و آرٹ میں ذوالفقار علی لوند، شعبہ فنون و مصوری میں عبد القدوس عارف، شعبہ فنون و ادب میں مہتاب محبوب شامل تھے۔

تمغہ امتیاز شعبہ تعلیم میں پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، شعبہ تعلیم اور ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، شعبہ فنون و اداکاری میں عبد الماجد جہانگیر، شعبہ خدمات عامہ میں ڈاکٹر سید فیصل محمود اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے محمد اسلم کو دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں