کراچی میں ایک گھر سے 4 لاشیں برآمد

دو خواتین اور بچیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا،چھریوں کے وار سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے،3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی ( کرائم ڈیسک) کراچی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں،واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔تمام افراد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔چھریوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ساجد سدوزئی کے مطابق واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے میں ایک بچے کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔گھر سے دو خواتین اور دو بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے.