پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول

اسلام آباد: (نیوزویب ڈیسک) ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہو چکے ہیں، رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔