کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔