معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف صنعت کار ایس ایم منیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ سابق صدر کاٹی دانش خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معروف صنعتکار ایس ایم منیر چل بسے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔ ایس منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ تھے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔