
برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے (خون جمنے) اور آسٹرازیینکا ویکسین میں تعلق اب تک ثابت نہیں ہوا ہے۔
آسٹرازینیکا ویکسین کے حوالے سے لندن سے جاری بیان ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ویکسین لگانے کے بعد خون میں پھٹکیاں بننے کے 5 کیس رپورٹ ہوئے۔
ظاہری شواہد سے خون میں پھٹکیوں کا تعلق ویکسین سے ثابت نہیں ہوتا۔ برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی نے مزید کہا کہ خون میں پھٹکیاں بننے اور دیگر شکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اسٹرازینیکا ویکسین کے فائدے زیادہ ہیں اور اسکا برطانیہ میں استعمال جاری رہے گا۔