دو رہنما پی ڈی ایم پر فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے، نیّر بخاری

دو رہنما پی ڈی ایم پر فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے، نیّر بخاری

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر حسین بخاری نے کہا ہے کہ دو رہنما پوری پی ڈی ایم پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کی وجہ نہیں بنے گی اور نہ خفیہ ڈیل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایسی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے جس پر آئی ایس پی آر کو بیان جاری کرنا پڑے۔

دوسری جانب اسی پروگرام میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے الگ ہو کر پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی بی ٹیم بننا بھی چاہا تو عمران خان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں