کورونا لاک ڈاؤن، قوت سماعت سے محروم بزرگ ڈپریشن اور تنہائی کا شکار ہوئے، تحقیق

کورونا لاک ڈائون، قوت سماعت سے محروم بزرگ ڈپریشن اور تنہائی کا شکار ہوئے، تحقیق

برطانیہ میں کیے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق وہ افراد جن کی عمر 70 برس سے زیادہ ہے اور جنکو قوت سماعت میں کمی یا اس حوالے سے کوئی مشکل درپیش تھی، وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے دوران شدید ڈپریشن، احساس تنہائی اور یاداشت کے مسائل سے دوچار ہوئے۔

یونیورسٹی آف شفیلڈ کے نیورو سائنس انسٹیٹوٹ کی پروفیسر اور اس تحقیقی سروے کی شریک مصنفہ انالینا ویناری نے اس حوالے سے کہا کہ سماجی تنہائی کے بزرگ افراد پر اس کے زیادہ اثرات مرتب ہوئے۔

لیکن ہمارے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ بزرگ جو قوت سماعت کے مسئلہ سے دوچار تھے وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے جیسا کہ فیس کورنگ (ماسک کا استعمال) اور سماجی دوری وغیرہ شامل ہیں ان کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کا سماجی میل ملاپ محدود ہوگیا اور وہ اس سے بری طرح متاثر ہوئے۔

باالخصوص انکی ذہنی صلاحیت کو عالمی وبا کی روک تھام کے اقداما ت نے کافی متاثر کیا۔ یہ تحقیق حال ہی میں انٹرنیشنل جرنل آف آڈیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں