31

نجی کمپنی کی کورونا ویکسین واپس بھیجنے کی دھمکی

نجی کمپنی کی کورونا ویکسین واپس بھیجنے کی دھمکی

من پسند قیمت نہ ملنے پر مقامی دوا ساز ادارے نے روسی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دے دی۔

دوا ساز ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی تجویز کردہ قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ نے روسی ویکسین کی قیمت آٹھ ہزار چار سو انچاس روپے مقرر کی تھی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا تھا کہ ڈریپ نے نجی کمپنی کی درآمد کردہ ویکسین کی قیمت آٹھ ہزارچار سو انچاس روپے ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ادھر چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس ملک بھر میں مزید 72 زندگیاں لے گیا جبکہ مزید 3 ہزار277 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں