طلال چوہدری کے ٹوئٹ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، محمد زبیر

طلال چوہدری کے ٹوئٹ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، محمد زبیر

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے جماعت کے رہنما طلال چوہدری کے بلاول بھٹو سے متعلق ٹوئٹ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے ٹوئٹ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ طلال چوہدری نے سینئر لیڈر شپ سے پوچھ کر ٹوئٹ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے آؤٹ ہوگی یا عمران خان پی پی سے ہاتھ ملائیں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری پیپلز پارٹی نے ہم پر چھوڑی تھی اگر پی پی اپوزیشن اتحاد سے الگ ہوتی ہے تو اُسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ، جے یو آئی (ف) اور کوئی دوسری جماعت اکیلے مقصد حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے خلاف شکست کے بعد طلال چوہدری نے تنقیدی ٹوئٹ کیا۔ 

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے استفسار کیا تھا کہ ’بلاول بھٹو صاحب، نیوٹرل کا مزہ آیا؟؟؟‘

اپنا تبصرہ بھیجیں