خوبرواداکارہ صبا قمر کس سے شادی کر رہی ہیں؟حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خوبرواداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے شادی کی تیاریاں کر لیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ایک خبر کے مطابق جس میں دونوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ صبا قمر اور عظیم خان شادی کرنے جارہے ہیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے ایک انٹر ویو میں اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کیا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کیلئے زندگی کے 8سال ضائع ہو گئے پھر بھی اس شخص میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ مجھے فون کر کے اپنی شادی سے

متعلق ہی بتا دیتا جس مجھے فیس بک سے پتہ چلا۔ تاہم ٹویٹر جاری خبر پر معروف اداکارہ صبا قمر کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید کا بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ساحل سمندر پر لی گئیں بولڈ تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں اداکارہ نے گولڈ کلر کا لباس پہنا رکھا ہے ۔ ان کی ساحل سمندر پر لی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں