فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا کیخلاف کامیابی کے بعد سعودی کھلاڑیوں کی سجدے کی تصاویر وائرل

دوحا (سپورٹس ڈیسک ) فیفا ورلڈکپ 2022ء میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی سٹروک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لائیونل میسی نے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔
میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ختم ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔

پہلے 48ویں منٹ میں صالح الشہری کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر ہوا پھر صرف 5 منٹ کے فرق سے سلیم الضصاری کے گول کی مدد سے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔


میچ کے بعد سعودی کھلاڑیوں کی میدان میں سجدہ ریز ہونے کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں