’’عظیم خان کی طرف سے شادی کی پیشکش ‘‘ معروف اداکارہ صبا قمر نے ’قبول ہے‘کہہ دیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے عظیم خان کو شادی کے لیے ہاں کہہ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔جس پر عظیم خان نے انہیں پیشکش کی کہاس سال شادی کر لیتے ہیں جو صبا قمر زمان نے قبول کر لی۔قبل ازیں پاکستانی خوبرواداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے شادی کی تیاریاں کر لیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ایک خبر کے مطابق جس میں دونوں کی تصویریں

شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ صبا قمر اور عظیم خان شادی کرنے جارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے ایک انٹر ویو میں اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کیا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کیلئے زندگی کے 8سال ضائع ہو گئے پھر بھی اس شخص میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ مجھے فون کر کے اپنی شادی سے متعلق ہی بتا دیتا جس مجھے فیس بک سے پتہ چلا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ساحل سمندر پر لی گئیں بولڈ تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں اداکارہ نے گولڈ کلر کا لباس پہنا رکھا ہے ۔ ان کی ساحل سمندر پر لی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں