اوگرا کا سوئی سدرن گیس کی قیمت میں96 فیصد اضافے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اوگرا کی سماعت میں صنعتکاروں اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے شرکت، سوئی سدرن نے اوسط قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر1360 روپے کرنے کی درخواست کی تھی

کراچی (نیوز ڈیسک) اوگرا نے سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 96 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اوگرا کی سماعت میں صنعتکاروں اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، سوئی سدرن نے اوسط قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر1360 روپے کرنے کی درخواست کی تھی۔ جیو نیوز کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 667 روپے 93 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی ہے۔
جس پر اوگرا کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے صنعتکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، چیئرمین اوگرا کی جانب سے حمایت کی گئی جبکہ مخالفت میں دلائل سننے کے بعد رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 96 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69285 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63692 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3132 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصدزیادہ رہی، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2879 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے میں اوجی ڈی سی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32598 بیرل، پی پی ایل 12528 بیرل، پی اوایل 5122 بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار870 بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار751 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 677 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 70 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس اوسط یومیہ پیداوار620 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں