روسی ویکسین کی قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا

روسی ویکسین کی قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے روسی ویکسین اسپوٹنک کی قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

پاکستان میں انسداد کوروناوائرس کی ویکسین کے سلسلے میں روسی ویکسین اسپوٹنک نجی کمپنی کی جانب سے برآمد کی جاچکی ہےجس کی پاکستان میں آنے کے بعد قیمت کا تعین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرنا ہے۔

  ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پر آئسنگ کمیٹی قیمت کا تعین کرکے وفاقی کابینہ کو بھیجے گی جبکہ  وفاقی کابینہ وزیراعظم کی مشاورت سے قیمت کا فیصلہ کرئے گی ۔

نجی کمپنی کی جانب سے روسی ویکسین کے 50,000 ڈوز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایسی قیمت مقرر کرنا چاہتے ہیں جو تمام لوگوں کی پہنچ میں ہوں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں