پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یومِ پاکستان کی تاریخ کی غلطی

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ’1940‘ کو 1947‘ لکھنا مہنگا پڑگیا۔

قراردادِ پاکستان سے متعلق تاریخ کی غلطی پاکستانیوں کی نظروں سے نہیں چھپ سکی، عوام نے تاریخ کا سبق پڑھادیا، دلچسپ تبصرے کیے۔

غلطی کی نشاندہی پر تاریخ تو ٹھیک کردی گئی، مگر پرانا پیغام بھی ہٹادیا گیا۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بج کر تیرہ منٹ پر 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی پیغام پوسٹ کیا گیا، جس میں لکھا گیا کہ قراردادِ پاکستان سن 1947 میں منظور ہوئی۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے یاد دلایا کہ ’بھئی، قراردادِ پاکستان 23 مارچ 1940 کو منظور ہوئی تھی۔

دوسرے نے تبصرہ کیا یہ اُس پڑھی لکھی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کا حال ہے جو دوسروں کو پرچی کے طعنے مارتے ہیں۔

غلطی کی نشاندہی پر ایک بج کر 34 منٹ پر تاریخ کی غلطی ٹھیک کر کے ایک نیا پیغام پوسٹ کردیا گیا، البتہ پرانا پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں