شاہد آفریدی کا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بوم بوم شاہد آفریدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے میں پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا لیکن بہت جلد اعلیٰ تعلیم کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ میرے لئے کرکٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا، میں نے آج سے پہلے یونیورسٹی نہیں دیکھی۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ طلبا کے ساتھ تعلیم حاصل کروں

گا۔نجی ٹی وی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے طلبا سے مشورہ لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ بتائیں مجھے کس شعبہ میں داخلہ لینا چاہیئے اور کس میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں جلدی آؤٹ ہوجاتا تھا تو شائقین ناراض ہوجاتے تھے۔ میں کوشش کرتا تھا کہ اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بہتری لاؤں اور شائقین کو اچھا کھیل پیش کروں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد!

اپنا تبصرہ بھیجیں