آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آچکا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان اپنے ٹریک پر واپس آ چکا ہے، طاقتور کو قانون کی حکمرانی کے تابع لایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈز کے ذریعے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اب تک ہم اپنی زبردست صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، اس کی بنیادی وجہ قائد کے وژن سے دوری ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی حکمرانی، قابلیت اور برداشت پر رکھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلمان جب ان رہنما اصولوں سے دور ہوئے تو ان کی تہذیب زوال پذیر ہو گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی پاکستان کا تصور علامہ اقبالؒ کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں