دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دیں گے: کم جونگ

سول: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے گا۔شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کر ڈالا، خبر ایجنسی کے مطابق دو روز کے دوران شمالی کوریا کو دوسرا بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ میزائل تجربہ دیکھنے آئے، شمالی کوریا کی جانب سے سٹریٹجک اور نیو کلیئر ہتھیاروں کو مزید ترقی دینے کا اعلان کی گیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کرنے والے خود کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دشمن قوتوں نے جوہری ڈیٹرنٹ کی بہتری کو تیز کرنے کی ترغیب دی ہے، اگر دشمنوں کی دھمکیاں جاری رہیں تو ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں