پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

سب سے مہنگا ٹکٹ 500 روپے اورکم قیمت ٹکٹ 250 روپے کا ہے، 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹکٹ بک کروالیے تاہم ٹکٹس محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں۔ ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ سب سے مہنگا ٹکٹ 500 روپے اورکم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا رکھا گیا ہے۔

کرکٹ شائقین ویب سائٹ pcb.bookme.pk کا وزٹ کرکے ہر دن کے الگ الگ یا پورے میچ کے ٹکٹس ایک ساتھ خرید سکتے ہیں۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو راولپنڈی پہنچ رہی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے 24 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔ ملتان اسٹیڈیم 9 دسمبر سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ شہر قائد میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیمیں 17 دسمبر سے ایکشن میں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں