راولپنڈی میں موسلادھار بارش، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا

جنگ نیوز

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد واسا نے شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہے۔ 

ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ادھر ترجمان نے بتایا کہ ٹیمیں کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ اصغر مال چوک مری روڈ پر نکاسی آب میں مصروف ہیں۔ 

اسی طرح ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں