میلبورن سٹارزاورپرتھ سکارچرزکی ویمن ٹیمیں ویمنزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی

وکٹوریہ (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام جاری ویمنز بگ بیش لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل (ہفتہ کو ) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کی ویمنز ٹیمیں وکٹوریہ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔
لیگ کے 52 ویں میچ میں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سدنی سکسرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم دوسرے جبکہ ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ 20 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں