نوازالدین صدیقی کی نئی لُک کے چرچے، تصاویر وائرل

ممبئی: ( شوبزویب ڈیسک ) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کے سیٹ سے خواجہ سرا کے روپ میں نئی لُک کے چرچے سوشل میڈیا پر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے سیٹ سے دو تصاویر کو نواز الدین صدیقی اور ذی سٹوڈیو نے مشترکہ طور پر شیئر کیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ساڑھی میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہیں اور فلمی مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر خوش نظر آتے ہیں۔ویب سیریز کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے اگلے برس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی فائیو میں ریلیز کی جائے گی۔

نواز الدین صدیقی کی نئی لک کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اداکار اپنی جاندار اداکاری سے ویب سیریز کو چار چاند لگا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں