کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.7 فیصد ہوگئی

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.7فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 834 ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور میں 1 ہزار 153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ99 ہزار40 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار982ہو گئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں