کتے کی دھوم دھام سے شادی، تمام رسومات ادا کی گئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپنے پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے کتے کی شادی خوب دھوم دھام سے کی جس میں تمام رسومات ادا کی گئیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہر میں ہوئی انوکھی شادی۔ ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے، ایک سو سے زائد مہمانوں کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

کتے کی مالک جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ’ شیرو‘ کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی ’ سوئٹی‘ سے کی جس میں تمام روایتی رسومات ادا کی گئیں، کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں اور اسی لئے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔
https://t.co/AydTDB80CX

اپنا تبصرہ بھیجیں