مجھے نوکری کون دے گا؟ مجھے آج تک کسی نے کوئی نوکری کیوں نہ دی ؟سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سبزی فروش رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سےسبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔بھارتی خاتون نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر یہاں سبزی فروشوں کوتنگ کرتے ہیں۔خاتون سے جب ان کی تعلیم کے بارے میں

پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ اسکالر رہ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں