56

مریم نواز کی 26مارچ کو طلبی کے موقع پر نیب لاہور ریڈ زون قرار

لاھور(حالات جنرل رپورٹر)مریم نواز کی 26مارچ کو طلبی کے موقع پر نیب لاہور ریڈ زون قرار مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی  26 مارچ کو طلبی کے موقع پر نیب لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا، وفاقی وزارتِ داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے حوالے سے نیب لاہور کی درخواست منظور کرلی، سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نےنیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا۔

نیب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نےبھی 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس کے احاطے کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیب آفس اور گردونواح میں پولیس تعینات رہے گی، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کہتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں