ڈریپ کے مستقل CEO کی تعیناتی کا عمل شروع

ڈریپ کے مستقل CEO کی تعیناتی کا عمل شروع

وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے مستقل سی ای او کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا۔

ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی کیلئے امیدواروں سے 15 دن میں درخواست طلب کرلی گئی ہیں، امیدوار کی تعلیم فارمیسی یا میڈیسن میں پوسٹ گریجویٹ ہونا اورمتعلقہ شعبے میں 20 سالہ تجربہ لازم قرار دیا گیا ہے۔

سی ای او کے امیدوار کی عمر45 سے 56 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ موجودہ تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی۔

ڈریپ سی ای او کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع ممکن ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں