براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسلام اباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ انکواری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ، جس کے بعد کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لیں ، کمیشن کی جانب سے براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی تیار کی گئی ،جس کے بعد براڈ شیٹ کمیشن نے رپورٹ وزیر اعظم افیس میں جمع کرادی ، کمیشن رپورٹ جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول کی ، براڈشیٹ کمیشن کی 100صفحات کی رپورٹ اور متعقلہ ریکارڈ مجموعی طور پر 500 صفحات پر مشتمل ہے ، رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ الگ رکھا گیا ہے ، جس میں 26 گواہان کے ریکارڈ کیے گئے بیان بھی شامل ہیں تاہم ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران گوہان کے بیانات کی روشنی میں قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے برڈ شیٹ کمیشن کے ریڈار پر آگئے کیوں کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے تحیققات میں معلوم کرلیا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کس نے کیا اور کن وجوہات پر کیا؟ براڈ شیٹ کی رقم غلط افراد کو کس نے ادا کی ؟ اور کس نے کس کو کتنی رقم ادا کی اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ ا?غاز 9 فروری کو کیا تھا ، اداروں اور محکموں کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد 22 مارچ تک مقررہ وقت سے پہلے ہی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں