11

وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لینے کی ہدایت

لاہور: (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعار لینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت اور امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، امراض قلب میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کریں گے تاکہ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں