حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد ( آن لائن ) پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کروایا۔ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا کہ حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حرہم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔اسلام آباد ایک شو کے لیے آئی تھی اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے

فلیٹ میں مقیم تھی کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے حیرم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزام میں دفعہ 452, 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں