سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولر ایسوسی ایشن کے کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے اختتام سونے کیفی تولہ قیمت میں 700روپے تک گر گئی جس کے بعد فی تولہ کی نئی قیمت1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قدر 601 روپے کم ہوکر 91 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے

کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار 633 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں