مارکیٹس بند رکھنےکے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں بند رکھنے کے شیڈول میتبدیلیاں کردی گئیں اور مزید 7 اضلاع میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اضلاع میں گجرات، بھکر، میانوالی، منڈی بہاالدین،فیصل آباد،ٹوبہ اور ملتان شامل ہیں ، متعلقہ اضلاع کو اتوار کی بجائے جمعہ ہفتہ مارکیٹیں بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ متعلقہ

اضلاع میں مارکیٹیں شام6بجے ہی بند ہوں گی جبکہ راولپنڈی، جہلم،شیخوپورہ، چنیوٹ ، خانیوال اور ڈی جی خان میں اتوارکوکاروبارکھلی رکھنےکی اجازت دی جاچکی ہے۔یاد رہے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نےاسمارٹ لاک ڈاؤن لگاکرپابندیاں بڑھائی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہورمیں مثبت کیسزکی تعداد12فیصدتک پہنچ چکی ہے، شہریوں سےدرخواست ہے، بزرگ شہریوں کوویکسین لگوائیں، شہریوں کو ماسک پہن کر سب کو بچانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں