ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو 2افراد نے فلیٹ میں جا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ، مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں فضہ حسین کے نام سے درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حریم شاہ ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہیں اور وہ کراچی سےشوٹنگ کے سلسلے میں 16 مارچ کو اسلام آباد آئیں۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق حریم شاہ کے مطابق 18 مارچ کو 2 افراد میرے فلیٹ پر آئے

اور دونوں نے مجھ پر تشدد کیا۔ میرے شور مچانے پر ایک شخص نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور پھر فرار ہو گئے۔حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔ پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزامات میں دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔خیال رہے کہ حریم شاہ کی پاکستان کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں عبدالقوی کے ہمراہ بھی انہوں نے اپنی تصاویر اور آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو اپنی ویڈیو ز لیک ہونے کا ڈر پڑ گیا ۔ سائبر کرائم ونگ سے رابطے شروع کر دیئے ۔ تفصیلات کے لوگوں کی ویڈیو لیک کرنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں ، ان کا پاسپورٹ بھی چوری ہوچکا ہے ۔ حریم شاہ کو بلیک میل کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی کزن عائشہ شاہ نکلیں ۔ معروف ٹک ٹاکر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی دستاویزات عائشہ شاہ نے چرائے ہیں ۔ نجی ٹی وی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ عائشہ شاہ اور ان کے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوئے، حریم شاہ عائشہ شاہ اور اس کے بوائے فرینڈ دونوں نے مل کر ہراساں کیا ۔ حریم شاہ عائشہ شاہ پہلے بھی دو مقدمات میں ملوث ہے۔ حریم شاہ عائشہ شاہ پہلے بھی جیل کاٹ چکی ہے، حریم شاہ اسی حوالے سے حریم شاہ کل دن گیارہ بجے کراچی میں کانفرنس کریں گی۔واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں مفتی عبدالقوی کی ویڈیو لیک کی تھی جس کے بعد معاشرے میں ان کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔اس سے قبل بھی حریم شاہ مختلف شخصیات کی ویڈیو لیک کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں