پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے معروف کرکٹر سے شادی کرلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائےعلی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شادی کیتقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔شرکا نے جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا

اظہار کیا،اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔شہزر محمد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں