کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوگئی، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان

لاہور(بیورو رپورٹ) کورونا وباء کی تیسری لہرسنگین ہوگئی، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان پیدا ہو گیا، انہوں نے کہا کہ طلباء، اساتذہ اور ملازمین کی صحت اولین ترجیح ہے، 24 مارچ کووزراء میٹنگ ہوگی، جس میں کورونا صورتحال کو دیکھ کر تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بندکرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
24 مارچ بروز بدھ کو تمام صوبوں کے وزراء تعلیم اور وزراء صحت کا اجلاس ہوگا۔ جس میں کورونا کیسز کی تعداد اور این سی اوسی کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ این سی اوسی کے فیصلوں کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں کرنے یا تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے طلباء، اساتذہ اور ملازمین کی صحت اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں